بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار صحتیاب ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار دلیپ کمارکے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ انہیں اسپتال سے گھر منتقل کیا جارہا ہے۔
With your love and affection, and your prayers, Dilip Saab is going home from the hospital. God's infinite mercy and kindness through Drs. Gokhale, Parkar, Dr. Arun Shah and the entire team at Hinduja Khar.
–Faisal Farooqui#DilipKumar #healthupdate— Dilip Kumar (@TheDilipKumar) June 11, 2021
ٹوئٹر پر بتایا گیا کہ آپ کی محبت اور پیار ، اور آپ کی دعاؤں کے ساتھ دلیپ صاحب صحتیاب ہوکر اسپتال سے گھر جارہے ہیں۔
جاری کردہ ٹوئٹ میں لکھا کہ خدا نے ڈاکٹرز کے ذریعے اپنے لاتعداد رحم اور کرم سے نوازا ہے۔

اس کے عالاوہ بیان میں ڈاکٹر گوکلے ، پارکر ، ڈاکٹر ارون شاہ اور ہندوجا خار اسپتال کی ٹیم کا شکریہ بھی ادا کیا گیا ساتھ ہی مداحوں کی دعاؤں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔
اداکار دلیپ کمار کی صحتیابی کے حوالے سے اردو میں جاری کردہ پیغام نے مداحوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
دلیپ صاحب پر الله کی رحمت اور شفقت ہے…وہ ہسپتال سے گھر جا رہے ہیں
آپ لوگوں کیدواؤں سے
فیصل فاروقی #DilipKumar #healthupdate— Dilip Kumar (@TheDilipKumar) June 11, 2021
دلیپ کمار کے تصدیق شدہ ٹوئٹر پیغام سے اردو میں شیئر کیے گئے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ دلیپ صاحب پر الله کی رحمت اور شفقت ہے، وہ اسپتال سے گھر جا رہے ہیں۔
دلیپ کمار کے اکاؤنٹ سے ناصرف اردو میں پیغام سامنے آیا ہے بلکہ ہندی اور انگریزی میں بھی پیغام شیئر کیا گیا ہے۔
आप सभी लोगों की दुआ और प्रार्थना के साथ दिलीप साहब हॉस्पिटल से अपने घर जा रहे हैं.
आप लोगों का असिमित प्यार और स्नेह, हमेशा साहब के दिल को छू जाता है – Faisal Farooqui
#DilipKumar #healthupdate— Dilip Kumar (@TheDilipKumar) June 11, 2021
واضح رہے کہ چند روز قبل سانس میں دشواری کی وجہ سے دلیپ کمار کو اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
