Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس پوری دنیا کیلئے ایک نیا چیلنج ہے، یاسمین راشد

Now Reading:

کورونا وائرس پوری دنیا کیلئے ایک نیا چیلنج ہے، یاسمین راشد

وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ کورونا وائرس پوری دنیا کیلئے ایک نیا چیلنج ہے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور چیف سیکرٹری پنجاب کی سول سیکرٹریٹ کے دربار ہال میں پولیو اوورسائٹ بورڈ کے وفد سے اہم ملاقات ہوئی جس میں وفد نے پولیو کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کو سراہا۔

ملاقات میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور وفد کے درمیان پنجاب میں پولیوکے مکمل تدارک کیلئے موجودہ حکمت عملی اور آئندہ لائحہ عمل پرتبادلہ خیال ہوا۔

اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے صوبے بھر میں پولیو کے تدارک کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات شیئر کیں۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے ویژن کے مطابق پنجاب کو پولیوفری بنانے کیلئے کوشاں اور پرعزم ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں پولیو کے تدارک کیلئے تمام تروسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں، پنجاب میں پولیو کے تدارک کیلئے تعاون کرنے پر عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کا شکریہ اداکرتے ہیں۔

صوبائی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ پنجاب میں انتظامیہ انسدادپولیو مہم کو کامیاب بنارہی ہے، انسداد پولیو مہم کے دوران ہزاروں ٹیمیں تشکیل دے کر ہدف کو حاصل کیاجاتا ہے۔

 ڈاکٹر یاسمین راشد کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کردار انتہائی اہم ہے، پنجاب کے بچوں کو پولیو بیماری کا شکار نہیں ہونے دینگے۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ کوروناوائرس پوری دنیاکیلئے ایک نیاچیلنج ہے،کوروناوائرس کے ساتھ ساتھ پولیو اور ڈینگی سے بھی نبرآزما ہیں۔

اس موقع پر چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ قومی مقصد ہے، قومی مقصد کے حصول کیلئے پنجاب اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے یہ بھی کہا کہ پنجاب میں پولیو ٹیموں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جاتا ہے، پولیوکے تدارک کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز مل کرکام کررہے ہیں۔

Advertisement

چیف سیکرٹری پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب میں پولیوکے خاتمہ کیلئے کوششوں کو تیز کردیا گیا ہے، صوبہ میں انسداد پولیو مہم کو بھرپور انداز میں مربوط حکمت عملی کے تحت جاری رکھا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر