
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ٹرین حادثے پر سیاست کرنا اپوزیشن عناصر کے گھٹیا ذہن کی عکاس ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سانحہ ڈہرکی پر سیاست کرنے والے عناصر کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔
سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے کورونا کے قومی چیلنج کی طرح ڈہرکی ٹرین حادثے پر سیاست چمکانا افسوسناک ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن عناصر کو جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور تعزیت کرنی چاہیے۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عناصر کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس کے ڈیرے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ قوم جان چکی ہے کہ یہ سنگدل اور بے حس لوگوں کا ٹولہ ہےجنہیں انسانی زندگیوں کی کوئی پرواہ نہیں، ان لوگوں میں دکھی انسانیت کا رتی بھر بھی درد نہیں۔
عثمان بزدار نے کہا کہ ڈہرکی ٹرین حادثے پر دلی دکھ اور افسوس ہے، ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ حکومت اور قوم دکھ کی گھڑی میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ موجودہ حکومت کی بہترین معاشی کارکردگی پر اپوزیشن بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو تباہ حال معیشت ملی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پوری ٹیم نے دن رات محنت کرکے معیشت کو درست ٹریک پر ڈال دیا ہے۔
سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ مستحکم معیشت پر اپوزیشن کا مسلسل رونا منافقت اور دوغلہ پن ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ قوم جان چکی ہے کہ اپوزیشن عناصر عقل کے ساتھ بصیرت سے بھی عاری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News