Advertisement
Advertisement
Advertisement

زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، وزیر خارجہ

Now Reading:

زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکھر اور فارمز ایسوسی ایشن کے صدر آفاق ٹوانہ کی قیادت میں کسان نمائندگان کے وفد کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔

دوران ملاقات کسانوں کو درپیش مسائل اور موجودہ بجٹ میں کسانوں کو دی جانے والی مراعات کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے زرعی شعبے کی بہتری کیلئے کسان اتحاد کی جانب سے دی گئی تجاویز کو سراہا اور ان تجاویز کو متعلقہ فورم پر اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اس لئے اس بجٹ میں زرعی شعبے کی ترقی کیلئے حوصلہ افزا اقدامات کیے گئے۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کسانوں کو آسان قرضوں سمیت ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ رواں سال ہماری فصلیں بہت اچھی ہوئیں ، حکومت کی بھرپور کوشش رہی ہے کہ کسانوں کو ان کی پیداوار کا اچھا معاوضہ ملے۔

پارلیمانی سیکرٹری خزانہ زین قریشی بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر