Advertisement
Advertisement
Advertisement

جو بھی واقعہ ہوتا ہےاس پر سیاست چمکائی جاتی ہے ،مرادسعید

Now Reading:

جو بھی واقعہ ہوتا ہےاس پر سیاست چمکائی جاتی ہے ،مرادسعید

وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ جو بھی واقعہ ہوتا ہے اس پر سیاست چمکائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید کی تقریر کے دوران اپوزیشن  نے شور شرابہ شروع کر دیا تھا۔

مراد سعید نے کہا کہ سیاست ہو رہی ہے یہ بات نہیں ہو رہی کہ حادثات کیوں ہو رہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنےغلاموں کو آگے نہ کریں ، مجھ سے بات کریں۔

وفاقی وزیرِ مواصلات کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے آتے ہی ایم ایل ون منصوبے پر کام شروع کیا، ایم ایل ون کا مقصد ریلوے کے نظام کو مضبوط اورمحفوظ بنانا ہے۔

Advertisement

مرادسعید نے کہا کہ ٹرین حادثے پر سوال ضرورہونا چاہئیے لیکن ماضی کی حکومتوں نے کیا کیا؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ کراچی میں جو کچھ ہوا اس پر کوئی جواب نہیں دیا گیا، 70 سال میں آپ نے نظام کو تباہ کیا۔

وفاقی وزیرِ مواصلات کا کہنا تھا کہ ایوان میں گالم گلوچ کی جگہ سنجیدہ موضوعات پر بات ہونی چاہئیے، کیا گالم گلوچ سے اس ہاؤس کو چلانا ہے۔

وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید نے مزید کہا کہ اپوزیشن میں بھی دم ہونا چاہئیے کہ وہ سوالات کے جواب دیں ،پرچی چیئرمین نے گالم گلوچ کے لئے اپنے بندے رکھے ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر