Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعید غنی کا تاجروں کے لئے خوشخبری کا اعلان

Now Reading:

سعید غنی کا تاجروں کے لئے خوشخبری کا اعلان
سعید غنی

کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر کاروبار کے حوالے سےصوبائی وزیر سعید غنی نے تاجروں کے لئے خوشخبری کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ میں حالات بہتر ہیں، ایک سے دو روز میں کاروبار رات 8بجے تک کھولنے کا اعلان کردیا جائے گا۔

اپنے بیان میں سعید غنی نے عوام اور تاجروں سے ویکسین لگوانے کی اپیل کردی۔

سعید غنی نے کہا کہ اب ہم چیزیں کھولنے کی طرف جارہے ہیں،عوام کے تعاون کے بغیر کام نہیں ہو سکتا۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ دباؤ ڈالنے والے خود دباؤ میں ہیں ، وفاقی حکومت نے اپنی غلطیوں اور زیادتیوں کا اعتراف بھی کھل کر کیا ہے اور اقدامات بھی بتائے۔

Advertisement

سعید غنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ پچھلے برس وفاقی حکومت کو بجلی بلز کم کرنے سمیت دیگر تجاویز دیں مگر وفاقی حکومت نے کچھ نہیں کیا۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سے مشاورت کے بعد کاروباری اوقات کار کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سند مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فور س کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے سرکاری ملازمین کے ویکسین نہ لگوانے پر تنخواہ بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کی جانب سے اجلاس کے دوران لوگوں کو شناختی کارڈ لے کر ویکسینیشن سینٹرز پر ویکسین لگوانے کی اپیل کی گئی ہے۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ خزانہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جو سرکاری ملازم ویکسین نہیں لگوائے گا اس کی جولائی سے تنخواہ بند کی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کے معاشی استحکام کے واضح ثبوت سامنے آگئے، وزیر خزانہ کی معاشی ٹیم کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ؛ فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
3 سالہ میکرو اکنامک اور فسکل فریم ورک جاری،معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصدتک جانے کی توقع
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر