Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کو اپوزیشن کی رائے لینی پڑے گی، بلاول بھٹو

Now Reading:

حکومت کو اپوزیشن کی رائے لینی پڑے گی، بلاول بھٹو
بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کو اپوزیشن کی رائے لینی پڑے گی ،اپوزیشن سے ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کا اپنا انتخابی حلقہ ہونا چاہئیے۔

پیپلزپارٹی کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ حکومت کو ساتھ بیٹھ کر فیصلہ کرنا پڑے گا ،زبردستی بل پاس نہیں ہوتا۔

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہر کوئی دینا چاہتا ہے ،حکومت کو کیا پتہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کیا ہیں، اس حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز لینی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کی بات سنیں تو لڑائی کے باجود بہتر قوانین لائے جا سکتے ہیں، ایسے قوانین حقیقت میں عوامی مسائل حل کریں گے۔

Advertisement

پیپلزپارٹی کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ حکومت قانون سازی میں زبردستی کی کوشش کرے گی تو اس کے منفی نتائج ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ کیا حکومت یقین دلاتی ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ کے دوران ہیکنگ نہیں کی جائے گی؟

پیپلزپارٹی کے چئیرمین کا کہنا تھا کہ حکومت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو این آر او دینا تھا تو آرڈیننس کے ذریعے کیوں دیا؟

بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کے معاملے پر وزیر کو اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہئیے تھا جو نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ خود کو دنیا میں کشمیر کے سفیر ثابت کرنے والے کلبھوشن کے وکیل نکلے۔

پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اسپیکر یقین دہانی کروائیں کہ اس ایوان کے رولز کو معطل کرنے کی روش کو ختم کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر