Advertisement
Advertisement
Advertisement

برآمدات میں اضافہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر خزانہ

Now Reading:

برآمدات میں اضافہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافہ موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی چینی سفیر نونگ رونگ سے ملاقات ہوئی جس میں پاک چین اقتصادی تعاون، سی پیک، سرمایہ کاری پر بات چیت کی گئی۔

 ملاقات میں چینی سفیر نونگ رونگ نے وزیر خزانہ کو سی پیک کے جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔

نونگ رونگ نےکہا کہ چینی حکومت اور کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرنے میں مدد کے لیے تیار ہے۔

چینی سفیر نونگ رونگ نے مزید کہا کہ چین پاکستان میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے مزید اقدامات اٹھانے کو تیار ہے۔

Advertisement

اس موقع پر وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کو خود آمدید کہتا ہے، دو طرفہ اقتصادی تعلقات میں اضافے کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں حکومت نے پائیدار معاشی ترقی پر توجہ دی ہے۔

شوکت ترین نے یہ بھی کہا کہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کوشاں ہے، چینی سرمایہ کاروں کے لئے پاکستان میں زراعت اور صنعت میں مواقع موجود ہیں۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید کہا کہ پورے خطے میں معاشی ترقی کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے، چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر