Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس بجٹ میں حکومت کیلئے ریونیو جمع کرنا چیلنج ہے، فردوس شمیم نقوی

Now Reading:

اس بجٹ میں حکومت کیلئے ریونیو جمع کرنا چیلنج ہے، فردوس شمیم نقوی
فردوس شمیم نقوی

فردوس شمیم نقوی کی میڈیا سے گفتگو

پی ٹی آئی مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ اس بجٹ میں حکومت کیلئے ریونیو جمع کرنا چیلنج ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی نے بجٹ کے حوالے سے ویڈیو بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان اور وزیر خزانہ شوکت ترین کو بہترین بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات دیکھتے ہوئے اس سے بہتر بجٹ پیش نہیں کیا جاسکتا، بجٹ میں افراط زر کو 17ہزار سے 20ہزار پر لانا ایک احسن قدم ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت نے زراعت کے شعبے کو اپنی ترجیحات میں سب سے اوپر رکھا اور ہمیں امید ہے زراعت میں شرح نمو ڈیڑھ گنا زیادہ ہوگی۔

فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ 5 لاکھ کے بلاسود قرضے دینے کا فیصلہ خوش آئند ہے، اس سے لوگ بآسانی اپنا کاروبار کرسکیں گے۔

Advertisement

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ صحت انصاف کارڑ کے پی کے ساتھ ساتھ پورے پاکستان بھر میں اب عوام کو فراہم کیا جائیگا۔

فردوس شمیم نقوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی سیکٹر کو ٹیکس فری کرنے کا فیصلہ بھی نہائتی خوش آئیند ہے، اس بجٹ عوام پو کوئی ٹیکسز کا بوجھ نہیں ڈالا گیا۔

پی ٹی آئی مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی فردوس شمیم نقوی کا مزید کہنا تھا کہ اس بجٹ میں حکومت کیلئے ریونیو جمع کرنا چیلنج ہے، حکومت ان لوگوں کو ٹیکس نیٹورک میں لیکر آئے جو ماضی میں ٹیکس ادا نہیں کرتے تھے۔

واضح رہے کہ آج اپوزیشن کے شور شرابے میں پی ٹی آئی حکومت کا تیسرا بجٹ پیش ہوا۔

 وزیر خزانہ کا بجٹ پیش کرتے ہوئے کہنا تھا اس بار غریب کو مکمل پیکج دیں گے، سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 10 فی صد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے، کم سےکم اجرت 20 ہزار روپے ماہانہ ہوگی۔

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ آئندہ مالی سال کے لیے ترقیاتی بجٹ میں 40 فی صد اضافہ کیا گیا ہے، ترقیاتی فنڈ 600 ارب روپے سے بڑھا کر 900 ارب روپے کر دیا گیا، کراچی بحالی منصوبے کے لیے وفاق 98 ارب روپے دے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر