
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ صبور علی نے اہم انکشاف کر دیا ہے۔
حال ہی میں منگنی کرنے والی شوبز جوڑی صبور علی اور علی انصاری کے رشتے کے حوالے سے صبور علی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بات پکی ہونے سے پہلے علی انصاری کیلئے لڑکیاں دیکھا کرتی تھیں۔
[amazonad category=”Auto”]
حالیہ انٹرویو میں صبور علی نے بتایا کہ وہ اور علی بات پکی ہونے سے پہلے بہت اچھے دوست تھے۔
اداکارہ نے بتایا کہ علی کی بہن اداکارہ مریم انصاری انہیں ڈھکے چھپے الفاظ میں بھائی سے شادی کرنے کا بھی کہتی رہیں۔
صبور نے بتایا کہ وہ علی کو شادی کے لیے لڑکیاں دکھاتی تھیں اور خود گارنٹی بھی لیتی تھیں۔
صبور نے مزید بتایا کہ ایک دن مریم انصاری نے ان کی بہن سجل سے رشتے کے حوالے سے بات کی اور اچانک ہی ہم دونوں کی بات پکی کی رسم کر دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ صبور علی اور علی انصاری کی رواں برس یکم مئی کو بات پکی کی رسم ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News