
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ بولرحسن علی نے دوبارہ لیگ کے بقیہ میچز کھیلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ حسن علی کو ذاتی وجوہات کی بناء پر آج شام ابوظہبی سے پاکستان روانہ ہونا تھا لیکن اب وہ فرنچائز کے ساتھ ہی رکیں گے۔
فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ میں اپنی اہلیہ کا مشکور ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں مجھے سپورٹ کیا ، فیملی سب سے بڑھ کر ہوتی ہے
واضح رہے کہ فاسٹ بولر حسن علی نے خاندانی مصروفیات کے باعث پاکستان واپس آنے اور پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچوں میں حصہ نہ لینے کا کہا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News