Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایپل اور سام سنگ کو پیچھے چھوڑنے والا شیاؤمی کا نیا فلیگ شپ فون تیار

Now Reading:

ایپل اور سام سنگ کو پیچھے چھوڑنے والا شیاؤمی کا نیا فلیگ شپ فون تیار
موبائل

موبائل

شیاؤمی فلیگ شپ فون کی تیاری میں لگ گیا ہے۔

اس فلیگ شپ فون میں ایسا کیا خاص ہے جو اب تک کسی فلیگ شپ فون میں نہیں؟

تفصیلات کے مطابق یہ فلیگ شپ فون کمپنی کا پہلا ماڈل ہے جس میں سیلفی کیمرا اسکرین کے اندر چھپا ہوگا۔

کچھ ماہ قبل شیاؤمی نے پہلے اپنا فلیگ شپ فون می 11 الٹرا متعارف کرایا تھا۔

 چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ ویبو پر ٹیکنالوجی لیکس کرنے والے ایک معروف صارف ڈی سی ایس نے  دعوی  کیا ہے کہ شیاؤمی کا یہ نیا فلیگ شپ فون الٹرا وائیڈ بینڈ ٹریکنگ ٹیکنالوجی سے لیس ہوگا جبکہ اس میں آن اسکرین کیمرا ٹیکنالوجی بھی دی جائے گی۔

Advertisement

یاد رہے کہ ڈی سی ایس کے دعوی اکثر درست ہوتے ہیں۔

اگر یہ لیک درست ثابت ہوئی اس کا مطلب یہ ہوگا کہ شیاؤمی کی جانب سے بھی ایک ٹریکنگ ڈیوائس پر کام کیا جارہا ہے جو الٹرا وائیڈ بینڈ ٹیکنالوجی کو سپورٹ کرسکے۔

اس لیک میں دعویٰ کیا گیا کہ الٹرا وائیڈ ٹریکنگ ٹیکنالوجی بالکل نئی نہیں بلکہ سام سنگ اور ایپل کی جانب سے اس کا استعمال کیا جارہا ہے۔

آئی فون 12 اور گلیکسی ایس 21 میں اس ٹیکنالوجی کا استعمال ایئرٹیگ اور اسمارٹ ٹیگ کے ساتھ کیا جارہا ہے تاکہ فون کی مستند ٹریکنگ کی جاسکے۔

شیاؤمی فلیگ شپ فون میں سب سے خاص اسکرین کے اندر چھپا سیلفی کیمرا ہوگا جو فی الحال صرف چین کی کمپنی زی ٹی ای کے ایکسون 20 فائیو جی فون میں ہی دستیاب ہے۔

لیکن خبر یہ ہے کہ کیمرے کے پکسلز زیادہ متاثر کن نہیں ہونگے۔

Advertisement

دوسری جانب ایپل، سام سنگ اور گوگل سمیت دیگر کمپنیوں کی جانب سے بھی اس ٹیکنالوجی پر کام کیا جارہا ہے مگر اب تک وہ زیادہ پیشرفت نہیں کرسکے۔

اس کے علاوہ  آن اسکرین کیمرا ٹیکنالوجی میں روشنی کے راستے کے حوالے سے کچھ رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ شیاؤمی کے اس فون میں 120 واٹ الٹرا فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی اور 70 واٹ فاسٹ وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی بھی موجود ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دنیا کی سب سے محفوظ موٹر سائیکل متعارف
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر