Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاڑکانہ: آندھی اور بارشوں کے باعث شہر کے متعدد فیڈرز ٹرپ

Now Reading:

لاڑکانہ: آندھی اور بارشوں کے باعث شہر کے متعدد فیڈرز ٹرپ
بارش

بارش

گزشتہ رات لاڑکانہ میں تیز ہوا اور مٹی کے طوفان کے بعد ہونے والی بارشوں سے گرمی کی شدت میں تو کمی واقع ہوئی ہے ، ساتھ  ہی شہر کے متعدد بجلی کے فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے 6 گھنٹوں سے شہر کے بیشتر علاقوں کی بجلی معطل ہے جبکہ  بارش تھمنے کے 6 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بھی بجلی بحال نہیں ہوئی ہے۔

 بجلی نہ ہونے کے باعث معمولات  کاروباری اور زندگی متاثر ہوچکی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ شہر اور گردونواح میں  درجہ حرارت 28 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ لاڑکانہ میں رات گئے 8 ملی میٹر اور موئن جو دڑو میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاڑکانہ شہر اور آس پاس کے علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ شہر میں 15 منٹ تک ہونے والی بارش کے باعث چند نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی اب تک جمع ہے ، نکاسی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہر قائد میں موسم تبدیل، دن میں گرمی، صبح و رات میں خنکی بڑھنے لگی
دیوالی کے روز بھی لاہور کی فضا آلودہ، حکومت کی شہریوں سے احتیاط کی اپیل
شہر قائد میں آج مطلع صاف موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
کیا رواں سال ’انتہائی سرد‘ موسم ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے حقیقت بتادی
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر