وزیر خارجہ شاہ محمود نے کینیڈا کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
ملاقات میں کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
شاہ محمود نے کہا کہ بےقصور پاکستانی نژاد خاندان کے 4 افراد کے قتل کے واقعے پر افسوس ہے ،معصوم خاندان کو نشانہ بنانا اسلامو فوبیا کی واضح مثال ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی برادری کو اسلامو فوبیا کے منفی رجحان کے تدارک کے لئے اقدامات کرنا ہوں گے۔
وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کینیڈین وزیر اعظم نے واقعے پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود نے مزید کہا کہ کینیڈین وزیراعظم کے اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News