پشاور کے باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر 24 مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ابوظہبی سے آنے والی پرواز میں 128 مسافر سوار تھے ، 128 مسافروں میں سے 24 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مسافروں کو ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیا گیا ہے جبکہ مسافروں کے ٹیسٹ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے کئے ہیں۔
واضح رہے کہ مسافروں کو قرنطینہ سنٹر منتقل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News