
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے اپنے ساتھی اداکاروں کو اہم مشورہ دے دیا ہے۔
اداکارہ عائزہ خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ کی ہے۔
عائزہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں سوشل میڈیا پر ہونے والے ہنگامے سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ ذاتی زندگی کو اپنے تک ہی محدود رکھنا سیکھیے۔
اداکارہ عائزہ خان نے اپنی پوسٹ میں ساتھی اداکاروں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ایسا کریں کہ کوئی بھی شخص آپ کی زندگی کو اپنی انٹرٹینمنٹ کے لیے استعمال نا کرے۔
اداکارہ عائزہ خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اپنے آنے والے ہر پروجیکٹ کے بارے میں مداحوں کو آگاہ کرتی رہتی ہیں۔
دوسری جانب عائزہ خان کے انسٹاگرام پر 9ملین فالوورز ہو گئے ہیں۔
واضح رہے اداکارہ نے مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا تھا کہ میں آپ سب سے بہت پیار کرتی ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News