Advertisement
Advertisement
Advertisement

ندا یاسر کے قیمتی زیورات چوری

Now Reading:

ندا یاسر کے قیمتی زیورات چوری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اور میزبان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کر رہی ہے جس میں اداکارہ ندا بتا رہی ہین کہ ترکی کے شہر استنبول میں بہت چوریاں ہوتی ہیں۔

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان،خوامخواہ میں ہی اتنا بدنام ہے۔

[amazonad category=”Auto”]

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس بس تین چار ہی قیمتی چیزیں ہیں جو ان کے پاس موجود ہوتی ہیں جن میں کچھ ہیرے کی انگوٹھیاں اور ایک ہار ہے۔

ندا یاسر نے بتایا کہ وہ یہ جیولری ترکی پہن کر چلی گئیں تھیں اور اب انہیں اس بات کا پچھتاوا ہے۔

ندا یاسر کا کہنا ہے کہ انہوں نے ترکی میں اپنی انگوٹھیاں اور ہار ایک پاؤچ میں ڈال کر اپنے بڑے بیگ میں سنبھال کر رکھی تھیں اور اُن کا وہ بڑا بیگ ہوٹل میں ہی ہوتا تھا، ان کا خیال تھا کہ ہوٹل کے کمرے کی الماری میں رکھے  ہوئے بیگ میں سے کون چوری کرے گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کا خیال غلط ثابت ہوا اور اُن کے ہوٹل کے کمرے میں سے کسی نے انگوٹھیاں اور ہار چرا لیا۔

ندا یاسر نے مزید بتایا کہ جس رات انہوں نے پاکستان واپس آنا تھا انہیں اس واقعے کی ایف آئی آر کٹوانے کے لیے ترکی کے تھانے میں بیٹھ کر اپنی باری کا چار گھنٹے انتظار بھی کرنا پڑا تھا،

واضح رہے کہ ندا یاسر جو کہ کچھ عرصہ قبل اپنے شوہر اور اداکار یاسر نواز کے ساتھ ترکی کی سیر کرنے گئی ہوئی تھیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر