 
                                                                              حیدرآباد میں کورونا ویکسینیشن کی شارٹیج ہوگئی جس کے باعث کئی سینٹرز پر ویکسین آج شام ختم ہوجائے گی۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے مختلف ویکسین مراکز پر سائینوفام اور ایزٹازینیکا ویکسین کی قلت پر گئی ہے جس سے باعث قاسم آباد تعلقہ ہسپتال مرکز میں ایزٹازینیکا اور سائینوفام ویکسین غیردستیاب ہے۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت نے حیدآباد کو سائینو ویک ویکسین کے 20 ہزار ڈوز دی تھی جو مختلف ویکسین مراکز پر آج شام ختم ہوجائے گی ۔
اس ضمن میں ڈی ایچ او کے ڈاکٹر لالا جعفر کا کہنا ہے کہ سائینوویک ویکسین کا اسٹاک ابھی تک موجود ہے آج شام تک مزید ویکسین آجائے گی، کوشش ہوگی کے تمام مراکز کو ویکسین مہیا کردیں۔
ڈاکٹر لالا جعفر نے مزید کہا ہے کہ ویکسین سینٹرز پر عوام کو ویکسینیشن کا عمل جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 