
وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب میں یکم جولائی سے یکم اگست تک اسکول بند رہیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں رواں سال اسکولوں میں گرمیوں کی سالانہ چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔
ANNOUNCEMENT
Summer vacation for Schools of Punjab to start July 1st, 2021 till August 1st, 2021. In these times of vacation, my request to all the children and their families is to follow SOPs issued by the government.Advertisement— Murad Raas (@DrMuradPTI) June 29, 2021
اپنے پیغام میں ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ پنجاب کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا آغاز یکم جولائی2021 سے ہوگا جبکہ یکم اگست تک تمام اسکول بند رہیں گے۔
وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے مزید کہا کہ طلباء تعطیلات کے دوران ایس او پیز کا خیال رکھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News