
پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آج سے انٹیگا میں ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق ویمن کرکٹرز کی انٹیگا پہنچنے پر پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ منفی آئی تھی جس کے بعد تین روز کی روم آئسولیشن اور منفی رزلٹ کے بعد پروٹوکولز نرم کر دیئے گئے تھے۔
رپورٹ آنے کے فوری بعد ویمن کرکٹ اسکواڈ آج ٹریننگ کا آغاز کر سکے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اے ویمن ٹیموں نے ویسٹ انڈیز میں وائٹ بال کرکٹ سیریز کھیلنا ہے جبکہ پاکستان ٹیم 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلے گی۔
واضح رہے کہ اے ٹیموں کا میچ پہلے جبکہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان میچ بعد میں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News