مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کو معاشی تباہی اور مہنگائی کی دلدل میں دھنسایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر ملک کا وزیراعظم خود چور ہو تو عوام قرض اور بیروزگاری کی دلدل میں دھنس جاتی ہیں۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم نے مافیا کی سہولت کاری کر کے عوام کو معاشی تباہی اور مہنگائی کی دلدل میں دھنسایا ہے۔
مریم اورنگزیب نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تاریخی 15ہزار ارب کے قرض اور کرپشن کی دلدل میں عوام کو دھنسایا۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران صاحب کی حکومت ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل سے عالمی تصدیق شدہ کرپٹ ترین حکومت ہے۔
مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ آٹے، چینی، دوائی، ایل این جی، رنگ روڈ، مالم جبہ سے اپنی اور مافیا کی جیبیں بھریں۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ، ڈیزل سے مہنگی بجلی بنا کر کارٹلز اور مافیا کی جیب بھر کے آپ نے عوام کو غریب اور بے روزگار کر دیا ہے۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے عمران خان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب 2018ء اور 2021ء کے معاشی اعداد و شمار کا موازنہ جاری کریں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جھوٹے اعداد و شمار کے باوجود ن لیگ کے معاشی اہداف تک آپ پہنچ نہیں پائے۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نالائق، جھوٹی اور کرپٹ حکومت تباہ شدہ معیشت پر فخریہ بیانات دیتی ہے۔ معیشت زمین بوس کرنے کے بعد جھوٹ بولنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
