صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان مضبوط تاریخی ، مذہبی اور ثقافتی روابط کی بنیاد پر تاجکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان خیالات کا اظہار صدر عارف علوی نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات میں کیا ہے۔
ملاقات میں صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور تاجکستان کے مابین تجارت ، معیشت ، ثقافت ، تعلیم اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کی خاطر خواہ صلاحیت ہے، پاکستان کا فوکس جغرافیائی سیاست سے جغرافیائی اقتصادیات میں بدل گیا ہے جبکہ دوطرفہ تجارت بڑھانے کے لئے تجارتی حکام اور کاروباری برادریوں کو تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلیگ شپ کاسا 1000 ٹرانسمیشن لائن منصوبے کی جلد تکمیل ازحد ضروری ہے کیونکہ وسطی ایشیا پاکستان کے لئے علاقائی روابط اور معاشی انضمام کے لئے خصوصی توجہ کا حامل ہے۔
ملاقات میں صدر مملکت نے سیاسی مذاکرات کے ذریعے افغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔
اس موقع پر تاجکستان کے صدر کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت، معیشت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جبکہ دونوں ممالک کے مابین روابط کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔
تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن نے مزید کہا کہ بہتر روابط سے دونوں ممالک کے مابین معاشی تعلقات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News