
کینیڈین حکومت نے پی آئی اے کو پاکستان سے براہ راست پروازوں کی اجازت دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے کینیڈا کی پروازوں کے لیئے ایس او پیس بھی جاری کردیئے ہیں۔
کینیڈا کے لیئے پاکستان سے جانے والے مسافروں کو پرواز سے 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ کروانا لازمی قرار دیا ہے جبکہ کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ بھی لازمی طور ساتھ رکھنے کی شرط عائد کی گئی ہے۔
پی آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو پرواز سے قبل ‘کین ارایو’ نامی موبائل ایپ ڈائون لوڈ کرکے اپنی تفصیلات جمع کروانی ہونگی اس کے علاوہ جہاز میں بیٹھنے سے قبل مسافروں کا پی آئی اے کے ڈاکڑز معائنہ بھی کرینگے۔
روانگی کے وقت کورونا وائرس کی علامت کی صورت میں متعلقہ مسافر کو آف لوڈ کردیا جائیگا۔
واضح رہے کہ پی آئی اے نے آج 22 مئی سے بکنگ کا آغاز کردیا ہے جبکہ ابتدائی طور پر ہفتہ وار 3 پروازیں اتوار سے شروع کی جائے گی۔
پروازیں کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سے روانہ ہوں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News