Advertisement
Advertisement
Advertisement

پوری قوم کو 3 سال بعد پتہ چلا خان صاحب قوم کو تباہی کی جانب لے گئے ہیں، محمد زبیر

Now Reading:

پوری قوم کو 3 سال بعد پتہ چلا خان صاحب قوم کو تباہی کی جانب لے گئے ہیں، محمد زبیر

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہا کہ پوری قوم کو 3 سال بعد پتہ چلا خان صاحب قوم کو تباہی کی جانب لے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر کی پاکستان مسلم لیگ ہاؤس کارساز میں پریس کانفرنس ہوئی جس میں بجٹ کے سلسلے میں بات کی گئی۔

محمد زبیر نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے لئے بجٹ مشکلات پیدا کرے گا، یہ پی ٹی آئی کا چوتھا بجٹ ہے، کپتان کا کہنا ہے معیشت میں چوکے چھکے لگارہے ہیں، 4 وزیر خزانہ تبدیل کردیے گئے، گزشتہ 4 بجٹ میں اس دفعہ طلب سے خراب بجٹ ہے، نمبرز پورے کرنے کے لئے بجٹ پیش کردیا گیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجٹ کے 24 گھنٹے بعد شوکت ترین میڈیا پر آکر کہتے ہیں کہ 3 ماہ قبل معیشت خراب تھی۔

محمد زبیر نے مزید کہا کہ بجلی کے ٹیرف آئی ایم ایف کے کہنے پر بڑھا دیے گئے، آئی ایم ایف کے دبائو میں کوئی آئےعوام کو بتایا جائے، حکومت نے فیصلہ کیا آئی ایم ایف کا دبائو تھا اس لئے روپیہ ڈی ویلیو کیا، ہمیں انکے فیصلوں اور نمبرز پر کوئی بھروسہ نہیں ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ 150 ارب روپے ایس ایم ایس ڈیری سیکٹر کے ٹیکس واپس لے لیے گئے، ٹیکس واپس لیا گیا لیکن یہ نہیں بتایا یہ ریکور کہاں سے ہونگے۔

محمد زبیر نے پریس کانفرنس میں یہ بھی کہا کہ آئی ایم ایف پاکستان کے اقدامات سے مطمئن نہیں ہے، اسی بجٹ کی وجہ سے بجلی کے ٹیرف میں اضافہ ہوگا، وزیر خزانہ غلط طات کرعلر رہے ہیں انہیں پتا ہے کہ بجلی کے ٹیرف بڑھیں گے، عوام کیلئے مشکلات میں اضافہ ہوگا، ریونیو سائیڈ پر 900 ارب روپے کا گیپ ہے، ڈیولپمنٹ بجٹ میں کمی ہوگی، ڈیفیبس بجٹ پر جان بوجھ کر کٹوتی کی گئی ہے، بھارت اپنا دفاعی بجٹ مزید بڑھا رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے اپنی پریس کانفرنس میں مزید یہ بھی کہا کہ عمران خان کو ہوش آگیا ملک چلانا کتنا مشکل ہوتا ہے، میاں صاحب مجھ سے ناراض ہیں ایسی کوئی بات نہیں یہ تمام باتیں سراسر غلط ہیں، 2 سال میں حمزہ شہباز نے کیسز کا سامنا کیا ہے، عمران خان سے لوگ فارن فنڈنگ کیس کا پوچھتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
جنوبی وزیرستان میں شہادت پانیوالے سپوت فوجی اعزاز کیساتھ آبائی علاقوں میں سپرد خاک
کراچی میں صبح سویرے بونداباندی سے موسم خوشگوار
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر