
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ اُشنا شاہ نے نے اپنی بہن اور پاکستان شوبز انڈسٹری کی سنئیر اداکارہ ارسا غزل کو سالگرہ کی مبارک باد دے دی۔
اُشنا شاہ نے ارسا غزل کی سالگرہ پر اُن کے ساتھ بچپن کی ایک تصویر شیئر کی جس میں ارسا غزل نے انہیں گود میں اٹھا رکھا ہے۔
ارسا غزل تو پھر بھی پہچان میں آرہی ہیں لیکن اُشنا اس قدر چھوٹی ہیں کہ مداح انہیں پہچاننے سے قاصر ہیں۔
پوسٹ کی جانے والی تصویر میں اُشنا شاہ نے لکھا کہ سالگرہ مبارک ارسا غزل، یہ چنگیز خان جیسی دِکھتی بچی اب بھی آپ سے بہت پیار کرتی ہے۔‘
[amazonad category=”Auto”]
واضح رہے کہ اداکارہ ارسال غزل حال ہی میں معروف اداکار ساجد شاہ سے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News