
رواں تعلیمی سال میں میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکل امتحانات تحریری امتحانات کے بعد لئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پریکٹیکل امتحانات اپنے اپنے اسکولز اور کالجز میں ہی ہوں گے جبکہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے اختیاری مضامین امتحانات میں اگر کوئی طالبعلم فیل ہوتا ہے تو اس کو پاسنگ مارکس دئیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ لازمی مضامین کے مارکس اختیاری مضامین کے مارکس کی بنیاد پر دئیے جائیں گے۔
واضح رہے کہ پہلی سے آٹھویں تک کے امتحانات ہر صورت لئے جائیں گے اور تاریخ کا اعلان اسکولز اپنے طور پر خود کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News