عالمی وبا کی بڑھتی ہوئی تباہ کاریوں کے باعث صوبہ بلوچستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد 290 ہوچکی ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح6.11 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہی کورونا سے متا ثر ایک اور مریض جاں بحق ہو گیا ہے۔
محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں کورونا کے 74 مثبت کیسز صوبے کے 6 مختلف اضلاع سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
کوئٹہ سے55 کیسز، تربت سے10 ژوب میں 3 ، پنجگورسے 3 ، چاغی سے 2 اورخضدار سے 1 کیس رپورٹ ہوا ہے جبکہ صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 25 ہزار893 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ صوبے میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 24 ہزار 481 ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News