پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار محب مرزا اور اداکارہ صنم سعید کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
حال ہی میں ایک ویب چینل کی میزبان نے بھی اپنے شو میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ صنم سعید اور محب مرزا نے خاموشی سے آپس میں شادی کرلی ہے۔
[amazonad category=”Electronics”]
میزبان نے کہا کہ اُنہیں اُڑتے اُڑتے یہ خبر ملی ہے کہ صنم سعید اور محب مرزا نے شادی کرلی ہے لیکن دونوں نے اب تک اس شادی کو راز رکھا ہوا ہے۔
ویب چینل شو کی یہ ویڈیو کلپ جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے میزبان کی بات پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ اُنہیں بھی لگتا ہے، صنم اور محب مرزا نے شادی کرلی ہے۔
دوسری جانب محب مرزا سے آمنہ شیخ کی طلاق کے بعد صنم سعید اور آمنہ شیخ کی دوستی میں دراڑیں آگئی تھیں اور دونوں نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے اَن فالو بھی کردیا تھا۔
تاہم صنم نے محب مرزا کو اَن فالو نہیں کیا تھا۔


اس حوالے سے ابھی تک صنم سعید اور محب مرزا کی جانب سے کسی قسم کا کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
واضح رہے کہ باصلاحیت اداکارہ آمنہ شیخ نے سال 2005ء میں مُحب مرزا سے شادی کی تھی اور تقریباً دس برس بعد ان دونوں کے گھر 2015ء میں بیٹی میسا مرزا کی پیدائش ہوئی تھی لیکن بد نصیبی سے 2019ء میں اس جوڑی کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔
جبکہ صنم سعید کی شادی 2015 میں فرحان حسن سے ہوئی تھی تاہم کچھ وقت کے بعد انہوں نے علیحدیگی اختیار کر لی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
