
جامعات کی عالمی رینکنگ جاری کرنے والے سب سے معتبر ادارے کیو ایس نے نئی عالمی رینکنگ جاری کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جاری کردہ عالمی رینکنگ میں پنجاب یونیورسٹی نے شاندار کامیابی حاصل کر لی ہے جس کے بعد پنجاب یونیورسٹی کو دنیا کی بہترین 62 فیصد جامعات میں شمار کر لیا گیا ہے۔
وائس چانسلر ڈاکٹر نیاز احمد کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی دنیا کی بہترین 1000 میں سے 801 جامعات میں شامل ہے جبکہ جامعہ پنجاب 2018 میں دنیا کی بہترین 78 فیصد جامعات میں شامل تھی۔
تین سال کے مختصر عرصے میں جامعہ پنجاب کی رینکنگ میں 16 فیصد ترقی ہوئی ہے جبکہ 2 سالوں میں پنجاب یونیورسٹی کی ایشین رینکنگ میں 39 درجے بہتری ہوئی ہے۔
وائس چانسلر ڈاکٹر نیازاحمد کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 13 مضامین عالمی رینکنگ میں شمار ہوئے ہیں جبکہ پنجاب یونیورسٹی کا شعبہ پٹرولیم انجینئرنگ کی دنیا کے بہترین 150 میں سے 100 اداروں میں شامل ہے۔
پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ ، ملازمین و طلباء کی مشترکہ کوششوں سے رینکنگ بہتر ہوئی ہے۔
واضح رہے کہ رینکنگ میں بہتری پر ڈاکٹر نیاز احمد نے چئیرمین رینکنگ کمیٹی ڈاکٹر خالد محمود کو مبارکباد پیش کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News