Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ برٹنی اسپیئرز سرپرستی کا نظام ختم کرنے کی درخواست دائر کر دی

Now Reading:

اداکارہ برٹنی اسپیئرز سرپرستی کا نظام ختم کرنے کی درخواست دائر کر دی

امریکی گلوکارہ، اداکارہ، ڈانسر و پروڈیوسر’سرپرستی‘ کا نظام ختم کرکے انہیں ان کی زندگی پر اختیاردینے کی  استدعا کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق39 سالہ برٹنی اسپیئرز نے امریکی عدالت میں 13 سال میں پہلی مرتبہ زبانی بیان دیتے ہوئے عدالت سے استدعا کی ہے کہ ان کی ’سرپرستی‘ کا نظام ختم کرکے انہیں ان کی زندگی پر اختیار دیا جائے۔

اداکارہ دو سال سے والد کی سرپرستی ختم کرانے کی کوششوں میں ہیں—فائل فوٹو: اے پی

برٹنی اسپیئرز کے والد جیمی اسپیئرز 2008 سے اداکارہ کےقانونی طور پر ’سرپرست‘ ہیں اور اداکارہ گزشتہ دو سال سے والد کی مذکورہ حیثیت ختم کروانے کے لیے کوشاں ہیں۔

برٹنی اسپیئرز کے والد کو امریکی عدالت نے 2008 میں اس وقت گلوکارہ کا ’سرپرست‘ مقرر کیا تھا جب کہ اداکارہ کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی۔

Advertisement

گزشتہ 13 سال سے والد ہی اداکارہ کے تمام معاملات دیکھ رہے ہیں اور برٹنی اسپیئرز والد کی اجازت کے بغیر کوئی کام نہیں کر سکتیں۔

یہاں تک کہ وہ کسی شو میں پرفارمنس یا کسی مرد سے تعلقات بھی اپنے والد کی مرضی سے استوار کرنے کی پابند ہیں۔

رٹنی اسپیئرز کی پہلی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے کچھ عرصے کے لیے ان کے والد اور ایک فرم کو ان کا ’سرپرست‘ مقرر کیا گیا تھا۔

 مگر گلوکارہ نے پھر سے مذکورہ نظام کو ختم کرانے کے لیے درخواست دی تھی۔

23 جون کو ہونے والی سماعت میں پہلی بار برٹنی اسپیئرز نے ’سرپرستی‘ کے کیس میں بیان ریکارڈ کروایا۔

مذکورہ کیس میں یہ پہلا موقع تھا کہ کسی بھی بیان کو سرعام ریکارڈ کیا گیا اور اسے کمرہ عدالت میں موجود لوگوں سمیت عدالت کے باہر کھڑے برٹنی اسپیئرز کے مداحوں نے بھی سنا۔

Advertisement

اس سے قبل مذکورہ کیس کی سماعتیں میں ہونے والی کارروائیوں اور بیانات کو خفیہ رکھا جاتا تھا۔

گلوکارہ نے عدالت کو بتایا کہ ان کی ’سرپرستی‘ کا نظام ایک طرح سے انہیں غلامانہ زندگی پر مجبور کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ سسٹم کو ختم کرکے انہیں ان کی زندگی پر اختیار دیا جائے۔

گلوکارہ نے والد کے رویے پر بھی کھل کر بات کی اور بتایا کہ ان کے حقیقی والد انہیں تکلیف دے کر خوش ہوتے ہیں۔

ان کے مطابق ’سرپرستی‘ کے نظام میں وہ غلام بن کر زندگی گزار رہی ہیں، انہیں ان کی زندگی پر کوئی اختیار نہیں مگر اب وقت آگیا ہے کہ انہیں ان کی زندگی واپس دی جائے، انہیں اپنی مرضی سے جیون گزارنے دیا جائے۔

اداکارہ نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ اگر ’سرپرستی‘ کا نظام نہ ہوتا تو وہ اپنے بوائے فرینڈ ایرانی نژاد امریکی فٹنیس ٹرینر سام اصغری سے شادی کر چکی ہوتیں۔

Advertisement

برٹنی اسپیئرز نے اپنے بیان میں بوائے فرینڈ سام اصغری کا ذکر بھی کیا—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2008 سے لے کر اب تک مذکورہ کیس میں ان کے بیانات کو بھی ممکنہ طور پر تبدیل کیا گیا جب کہ حتیٰ الامکان کوشش کی گئی کہ وہ درست نہ ہوسکیں اور انہیں ذہنی مریض کے طور پر پیش کیا جاتا رہا۔

برٹنی اسپیئرز کے مطابق انہیں سکون کرنے کے نام پر بھاری مقدار کی نشہ آور ادویات بھی دی جاتی رہیں، جس سے وہ ہمیشہ غنودگی میں رہتیں۔

قابل غور بات یہ ہے کہ مذکورہ سماعت کے وقت عدالت کے باہر برٹنی اسپیئرز کے مداح بھی موجود تھے، جنہوں نے ’سرپرستی‘ کا نظام ختم کرکے گلوکارہ کو آزاد کرنے کے نعرے بھی لگائے۔

دوسری جانب سماعت کے دوران برٹنی اسپیئرز کے والد جیمز اسپیئرز کے وکیل نے ان کا بیان بھی پڑھ کر سنایا، جس میں انہوں نے بیٹی سے ہمدردی اور محبت کا اظہار کیا تھا۔

تاہم گلوکارہ کے والد نے بیان میں کہا کہ وہ بیٹی کی صحت اور زندگی سے متعلق پریشان ہیں، وہ دعاگو ہیں کہ ان کی بیٹی جلد ٹھیک ہوجائے۔

Advertisement

عدالت نے کوئی بھی فیصلہ سنائے بغیر کیس کی سماعت ملتوی کردی لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ برٹنی اسپیئرز کی جانب سے پہلی مرتبہ مذکورہ کیس میں کھل کر بات کیے جانے کے بعد ممکنہ طور پر ان کی ’سرپرستی‘ کا نظام ختم کردیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر