
وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کورونا کے باوجود ٹھوس پالیسیوں سے مستحکم ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے امریکا پاکستان بزنس کونسل کے نمائندگان سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کے ساتھ تجارت ،سرمایہ کاری اور عوامی رابطوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔
وزیرخزانہ نے یہ بھی کہا کہ مختصر ،درمیانی اورطویل مدتی منصوبہ بندی سے 6 سے 7 فیصد گروتھ حاصل کریں گے۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ گہرے تجارتی اور سرمایہ کاری کے روابط کا خواہاں ہے۔
وزیرخزانہ شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News