پاکستان میں ٹک ٹاک ایپلیکیشن معطل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
ٹک ٹاک کی بندش کا فیصلہ فوری معطل کرنے کی درخواست پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو نوٹس جاری کردیا گیا۔
وکلا درخواست گزار بیرسٹر اسد اشفاق نے بتایا کہ ٹک ٹاک چلانے والوں کو فحش کنٹیکٹ نہ چلانے کو کہا گیا لیکن بہتری نہیں ہوئی۔
انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے پی ٹی اے سے بھی شکایت کی لیکن جواب نہیں ملا۔
ٹک ٹاک کےحوالے سے اسد اشفاق نے کہا کہ ٹک ٹاک وڈیوز سے فحاشی پھیل رہی ہے۔
اسد اشفاق نے کہا کہ ٹک ٹاک پر ایسی وڈیو چلائی جاتی ہیں جو ملکی ثقافت اور مذہبی اصولوں کے خلاف ہیں۔
اس کے علاوہ ٹک ٹاک پر حال ہی میں ہم جنس پرستی کو فخریہ پیش کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ درخواست کامران مجیب نے دائر کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
