
سوٸی سدرن ترجمان کا کہنا ہے کہ گیس شارٹیج جلد بہتر ہوجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایس جی سی نے میڈیا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کمپنی کو اس وقت گیس کی کمی کا سامنا ہے ، لوڈشیڈنگ نہیں پریشر پروفاٸلنگ کی جاتی ہے ، گیس پریشر پروفاٸلنگ وہاں کی جاتی ہے جہاں پر گیس کے لاٸن لاسز زیادہ ہوتے ہیں۔
سوٸی سدرن ترجمان نے بتایا ہے کہ لاٸن لاسزکی صورت میں ادارے پر بوجھ بڑھتا ہے اور اس کا اثر صارفین پر پڑے گا جو کمپنی نہیں چاہتی اس لۓ پریشر پروفاٸلنگ کی جاتی ہے۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ رات کے اوقات میں گیس کی پروفاٸلنگ کی جاتی ہے تاکہ اگلے دن صارفین کو معقول گیس کا پریشر مہیا کرسکیں لو پریشر ہونے کی صورت میں صارفین متبادل تواناٸی کے ذراٸع استعمال کرتے ہیں جس سے صارفین پر مزید مالی بوجھ پڑتا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام صارفین کو گیس پہچانا کمپنی کی ذمہ داری ہے مگر حکومت پاکستان کی جانب سے گیس لوڈ مینیجمنٹ پالیسی کے تحت گھریلو صارفین کو گیس پہچانا اولیت کاحامل ہے۔
سوٸی سدرنکے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ گیس کم موصول ہونے کے باوجود ہرممکن کوشش کی جا رہی ہے کہ اپنے معزز صارفین کم سے کم تکلیف دی جاۓ، گیس شارٹیج عارضی ہے۔ جلد لاٸن پیک بہتر ہوجاۓ گا، اس سلسلے میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو تعاون کی درخواست ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News