پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شدید گرمی اور لوڈ شیڈنگ میں اسکول بند کرنے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بدترین لوڈ شیڈنگ عمران مافیا کی ناقص منصوبہ بندی ، بدانتظامی اور چوری کی وجہ سے ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان نے کہا کہ نئے پاکستان میں عوام آٹے، روٹی، چینی اور بجلی سے محروم ہیں۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ قہر کی گرمی اور لوڈ شیڈنگ میں لوگوں کے بچے بے ہوش ہو رہے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ عمران صاحب اپنی نااہلی اور نالائقی کا ظلم معصوم بچوں پر کر رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ کرپٹ اور نااہل پی ٹی آئی ٹیم نے 44 ڈگری میں قوم کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے دوچار کردیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کرپٹ اور نااہلی پی ٹی آئی ٹیم نے بجلی کی قیمت 11 سے بڑھا کر 19 روپے فی یونٹ کردی جبکہ کرپٹ اور نااہل پی ٹی آئی ٹیم نے تین سال میں گردشی قرض بھی 1150 سے بڑھا کر 2500 ارب کردیا۔
خیال رہے کہ کورونا کی صورتحال سے قبل عموماً جون سے لے کر اگست کے وسط تک مجموعی طور پر ڈھائی ماہ کی گرمیوں کی چھٹیاں دی جاتی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
