
پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ سنبل اقبال کی چھوٹی بہن رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
گزشتہ روز شوبز انڈسٹری کی معروف اور خوبرو اداکارہ سنبل اقبال کی چھوٹی بہن کومل اقبال کے نکاح کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔
اداکارہ سنبل شاہد کی چھوٹی بہن کومل اقبال کے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کومل اقبال نے اپنی زندگی کے سب سے خاص موقع پر خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
[amazonad category=”Auto”]
جبکہ اُن کے شوہر شمیل نے بھی اُن کے لباس سے ملتے جلتے رنگ کی شیروانی زیب تن کی ہوئی ہے۔
دوسری جانب سنبل اقبال نے اپنی بہن کے نکاح کی تقریب میں سبز رنگ کا حسین لباس پہنی نظر آئیں۔
کومل اقبال کے نکاح کی تقریب میں شوبز ستاروں نے بھی شرکت کی۔
اداکار فیروز خان اور اداکارہ یشمیٰ گل سمیت دیگر شوبز ستارے کومل اقبال کے نکح کی تقریب میں دیکھے گئے۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سنبل اقبال کی بہن کو نکاح کی مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ اداکارہ نے 19سال کی عمر میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا، ہر کردار خوش اسلوبی کے ساتھ ادا کرنے کے باعث سنبل کو شوبز انڈسٹری کی ملٹی ٹیلنٹڈ اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News