Advertisement
Advertisement
Advertisement

پشاور زلمی کے دو کھلاڑی بائیو سیکیور پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پر معطل

Now Reading:

پشاور زلمی کے دو کھلاڑی بائیو سیکیور پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پر معطل

پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کیلئے بنائے گئے بائیو سیکیور پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پر پشاور زلمی کے دو کھلاڑی حیدر علی اور عمید آصف کو معطل کردیا گیا ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے نہ صرف ببل کے باہرموجود  افراد سے ملاقات کی بلکہ وہ ان افراد سے مقررہ سماجی فاصلہ برقرار رکھنے میں بھی  ناکام رہے جبکہ دونوں کھلاڑیوں نے لیگ کے مقررہ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کا اعتراف بھی کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز پیش آنے والے اس واقعے پر ٹورنامنٹ کے کوویڈ 19 منیجمنٹ پینل نے  دونوں کھلاڑیوں کی معطلی سے متعلق فیصلہ آج جمعرات کو کیا ہے۔

اس پینل میں بیرسٹر سلمان نصیر (پی سی بی ، چیف آپریٹنگ آفیسر) ، بابرحامد (ڈائریکٹرکمرشل پی سی بی اور سربراہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 6) شامل ہیں۔

اس واقعے کے بعد یہ  دونوں کرکٹرز اپنے اسکواڈ میں شامل کسی دوسرے  رکن سے نہیں ملیں گے  اور اب یہ دونوں کرکٹرز روم آئسولیشن میں جا چکے ہیں۔

Advertisement

واقعے کے بعد دونوں کھلاڑیوں کو پی ایس سے باہر کردیا گیا ہے جبکہ حیدر علی کو دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے بھی باہر کردیا ہے اور صہیب مقصود بطور متبادل کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کپتان بابراعظم اور ہیڈ کوچ مصباح الحق سے مشاورت کے بعد صہیب مقصود کو حیدر علی کے متبادل کی حیثیت سے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

صہیب مقصود اب دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں حیدر علی کی جگہ قومی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔

 

 

 

Advertisement

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 پی سی بی کا 2025-26 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان
نوجوان کرکٹر پریکٹس کے دوران گیند لگنے سے جاں بحق
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر