حسین آباد کے قریب لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین خیبرمیل ایکسپریس کی بوگی نمبر تین کے دو ویل پٹری سے اتر گئے ہیں۔
تٖفصیلات کے مطابق ویل کے پٹری سے اترنے کے بعد ٹرین کو روک دیا گیا تھا ، ٹرین کو اچانک روکنے سے مسافر ٹرین سے فوری باہر آگئے تھے۔
آئے روز ٹرین حادثات سے مسافر پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں۔
حادثے کے مقام پر رینجرز اور پولیس کی نفری بھی پہنچ چکی ہے۔
واضح رہے کہ سندھ کے مختلف مقامات سکھر ، گھوٹکی اور حیدرآباد میں ریلوے ٹریک پر کام نا ہونے کے باعث آئے روز حادثات رونما ہو رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News