
چین کے جنوب مغربی صوبے یونان کے شہر یوژی میں ہاتھیوں نے قبضہ کر لیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے جنوب مغربی صوبے یونان کے شہر یوژی میں رات گئے 15 کے قریب ہاتھی شہر میں گھومتے دیکھے گئے ۔
What was this wild herd of #elephants doing visiting the city of Pu-er in southwest #China? See why residents were evacuated, and join the saga of the #Asian elephants’ mysterious #migration. https://t.co/EnsaUJjzbw pic.twitter.com/8giQqvGzXQ
— CGTN America (@cgtnamerica) June 2, 2021
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہاتھی رات کو سڑکوں پر بھاگ رہے ہیں اور غصے میں چنگھاڑ بھی رہے ہیں۔
قابلِ غور بات یہ ہے کہ رات بھر یہ ہاتھی سڑکوں پر گھومتے رہے اور صبح ہوتے ہی واپس چلے گئے۔
اس واقعہ کے بعد لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا اور شہر کے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔
اس واقع کے حوالے سے ماہرین نے بتایا کہ یہ ہاتھی بھوک لگنے کی وجہ سے شہر کی طرف آئے جبکہ ماہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ہاتھی” ایشیائی جنگلی نسل ” کے ہاتھی تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News