 
                                                                              موسم کی خرابی کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کا مسافر طیارہ مسافروں کی سلامتی کی خاطر بھارت کی فضائی حدود میں داخل ہوگیا۔
پی آئی اے کے کپتان نے لاہور ایئر پورٹ پر بھارتی حدود سے داخل ہوکر لینڈنگ کی اجازت مانگی، ایمرجنسی اور موسم کے خراب ہونے پر جہاز کو بھارتی ایئر ٹریفک کنٹرول نے پی آئی اے کے طیارے کو اجازت دی۔
لاہور ایئر ٹریفک کنٹرول نے دہلی میں بھارتی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرکے بھارتی حدود استعمال کی درخواست کی، بھارتی ایئر ٹریفک کنٹرول کی اجازت کے بعد پی آئی اے طیارے کے کپتان نے بھارتی شہر فیروز پور کے اوپر سے پرواز کرکے لاہور ایئر پورٹ لینڈ کرنے کی کوشش کی لیکن طوفانی بارش اور موسم خرابی کے باعث کپتان کی بھارتی حدود سے لاہور لینڈنگ کی کوشش ناکام ہوگئی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق بھارتی حدود میں داخلے سے قبل لاہور اور نئی دہلی میں ایئر ٹریفک کنٹرول سے اجازت طلب کی گئی۔
ترجمان پی آئی اے کا مزید کہنا ہے کہ کلیئرنس ملنے پر طیارے کو بھارت کی فضائی حدود سے گزارا گیا، عالمی قوانین کے تحت خراب موسم یا ایمرجنسی کی صورت میں پرواز کو کسی بھی ملک کی طرف موڑا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 