Advertisement
Advertisement
Advertisement

مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی،عثمان بزدار

Now Reading:

مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی،عثمان بزدار
عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک کی ملاقات ہوئی جس میں ڈاکٹر اختر ملک نے صوبائی بجٹ میں عوامی ریلیف پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے ٹھوس اقدامات کو سراہا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کے نئے مالی سال 2021-22ء کا بجٹ عوام کی امنگوں کا ترجمان ہے۔

سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ وسائل کے اندر رہتے ہوئے عوام کو ریلیف دینے کی پوری کوشش کی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ غیر ضروری اخراجات کو کم کرنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں، حقیقت پسندانہ ترقیاتی پروگرام میں صوبے کے عوام کی ضروریات کو ترجیح دی ہے۔

Advertisement

سردار عثمان بزدار کا ہ بھی کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بار جنوبی پنجاب کی ترقی کے لئے علیحدہ اے ڈی پی بک مرتب کی گئی ہے-

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن نے ہر قومی مسئلے پر عوام کو مایوس کیا ہے۔

سردار عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن مخالفت برائے مخالفت عوام دوست بجٹ پر سیاست چمکا رہی ہے-

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کے پہلے بھی جلسے ناکام رہے، اس ٹولے کو اب ترقی مخالف سیاست سے توبہ کر لینی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
پاکستان نے بھارتی ہندو شہریوں کو داخلے سے روکنے کا الزام مسترد کردیا
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر