
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی اہم ترجیحات میں شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت محکمہ اعلیٰ تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں صوبے میں کالجوں کے قیام کے جاری منصوبوں پر پیشرفت پر وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی۔
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ صوبے میں نئے کالجوں کے قیام کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے، اس سال ستمبر تک صوبے میں پندرہ نئے کالجز فعال کیے جائیں گے۔
بریفنگ میں مزید کہا گیا کہ صوبے میں چار بڑی لائبریریوں کے قیام پر کام مکمل کیا گیا ہے، اگلے مالی سال کے دوران میں صوبے میں مزید 25 نئے کالجوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔
اجلاس کی صدارت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ نئے کالجوں کے منصوبوں پر پر ٹائم لائینز کے مطابق پیشرفت کو یقینی بنایا جائے،موجودہ صوبائی حکومت اعلی تعلیم کے فروغ پر خطیر رقم خرچ کر رہی ہے۔
محمود خان نے یہ بھی کہا کہ کالجوں کے طلبہ کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے نئے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں اسکیم شامل کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے مزید کہا کہ لوئر دیر میں قائم یونیورسٹی کیمپس کو مکمل یونیورسٹی کا درجہ دینے کے لئے بھی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں ایک منصوبہ شامل کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اعلیٰ تعلیم کامران بنگش کے علاوہ دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News