Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

Now Reading:

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی اس کے علاوہ کابینہ 15 نکاتی ایجنڈے پر بھی غور کرے گی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں والٹن ائیرپورٹ پراجیکٹ کا پنجاب حکومت اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کےدرمیان ریونیو شئیرنگ کا فیصلہ ہوگا، اے ایچ ایس ائیر انٹرنیشنل کے لائسنس کی تجدید کا معاملہ کابینہ ایجنڈا میں شامل ہوگا اور پاکستان پوسٹل مینجمنٹ بورڈ کے پرائیویٹ ممبران کی تقرری کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا محکہ بورڈ میں ممبر پلاننگ کی تقرری کابینہ ایجنڈے میں شامل ہوگی، کارلٹن ہوٹل کراچی کی زمین کا استعمال تبدیل کرنے کا معاملہ کابینہ ایجنڈے میں شامل ہوگا اوراربن ریجنریشن آف پاکستان کوراٹرز کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہوگا۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں پاکستان کوسٹ گارڈز فاؤنڈیشن کی منظوری کابینہ ایجنڈے کا حصہ بنے گی، قیدی محمد اویس کی پاکستان سے ناروے منتقلی کا معاملہ بھی کابینہ میں پیش ہوگا،اسلام آباد کے زون 4 میں پرائیویٹ ہاؤسنگ اور بلند منزلہ اپارٹمنٹس کےلئے زمین کے استعمال کی منظوری ایجنڈے کا حصہ بنے گا۔

Advertisement

ذرائع کے مطابق  اجلاس میں غیر بھارتی پنجابی فلموں کی امپورٹ کا فیصلہ بھی کابینہ ایجنڈے کا حصہ بنے گی اس کے علاوہ نیشنل ڈیجیٹل کیبل پالیسی منظوری کےلئے کابینہ میں پیش ہوگی، بیرون ملک کمیونٹی ویلفئیر اتاشیوں کی تقرری بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہوگی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ  اجلاس میں ریاض ایمبیسی سے عوام الناس کی وزیر اعظم کو شکایات کا معاملہ کابینہ کا حصہ بنے گی، ایس ڈی جی پیز کی ہدایات میں ردوبدل سے متعلق معاملہ کابینہ ایجنڈے میں شامل ہوگا  اس کے علاوہ ای سی سی کے 2 جون کے فیصلوں کی توثیق بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہوگی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
حکومت نے 24 سرکاری ادارے فروخت کرنے کا فیصلہ کرلیا، وزیر خزانہ
دسویں تھل جیپ ریلی 2025 کے رنگا رنگ مقابلوں کا کل سے آغاز
پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور کل استنبول میں ہوگا
سندھ ہائیکورٹ کے حکم پر مادہ ریچھ "رانو" اسلام آباد منتقل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر