Advertisement
Advertisement
Advertisement

انجنیئرنگ کے طلبہ کے امتحان سے متعلق بڑا فیصلہ

Now Reading:

انجنیئرنگ کے طلبہ کے امتحان سے متعلق بڑا فیصلہ
اسکول امتحان

وزرات تعلیم نے پاکستان کے تمام طلبہ کو ای کیٹ یا انجنیئرنگ کا امتحان دینے کی اجازت کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں انٹرمیڈیٹ امتحان کے منتظر تمام طلباء کو ای کیٹ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کووڈ 19 کی وجہ سے تعلیمی سال اور امتحانات مؤخر ہونے کے سبب انجنیئرنگ یونیورسٹیز میں بروقت داخلے کو یقینی بنانے اور طلبہ کے سال کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے مختلف آپشنز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

[amazonad category=”Auto”]

وزارت تعلیم کے مطابق طالب علم کو انجنیئرنگ امتحان میں بیٹھنے سے روکا نہیں جائے گا۔

Advertisement

انجینئرنگ کونسل اور ایچ ای سی کے اجلاس میں متفقہ فیصلہ ہوا کہ تمام طلبہ جن کا انٹرمیڈیٹ کا امتحان ہو چکا ہے ان سب کو ای کیٹ امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی، فیصلے کا مقصد کورونا وائرس کی وجہ سے طلبا کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچانا ہے۔

وزارت تعلیم  کا کہنا ہے کہ کیمبرج کے A2 کے طلبہ کو بھی ای کیٹ اور انجنیئرنگ کے داخلہ امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی جبکہ یونیورسٹیز ان کو پروویژنل ایڈمیشن دیں گی جو کہ ان کے فائنل امتحان سے مشروط ہوگا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا طلبہ اور تعلیمی اداروں کے لیے رواں سال غیر معمولی نوعیت کا سال ہے، اس لیے ہمیں غیر معمولی فیصلے لینے پڑے ہیں۔ متعلقہ اتھارٹیز کا طلبہ کو ایسی سہولت کاری مہیا کرنا جس میں کسی طالبعلم کا سال ضائع نہ ہو قابل تحسین ہے۔

اجلاس میں پاکستان انجنیئرنگ کونسل (پی ای سی)، انجنیئرنگ یونیورسٹیز کے وی سیز، اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے عہدے دار شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسین ملک کا مبینہ حلف نامہ ، بھارتی میڈیا نے منموہن سنگھ کو بھی نہ چھوڑا
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
طالبان نے فروری2025 میں گرفتار کیے گئے برطانوی جوڑے کو رہا کر دیا
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
سری لنکن بولر کو 5 چھکے لگانے والے محمد نبی کا والد کے انتقال پر اظہار افسوس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر