Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیرون ملک 5 پاکستانی سفارتخانوں میں وزیر خارجہ پورٹل کا آغاز کردیا گیا ہے، زاہد حفیظ

Now Reading:

بیرون ملک 5 پاکستانی سفارتخانوں میں وزیر خارجہ پورٹل کا آغاز کردیا گیا ہے، زاہد حفیظ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ بیرون ملک 5 پاکستانی سفارتخانوں میں وزیر خارجہ پورٹل کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں ایف ایم پی 5 ممالک میں رہنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو آن لائن دستیاب ہو گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان 5 ممالک میں بارسلونا، دبئی، جدہ، لندن اور نیویارک شامل ہیں۔ اوورسیز پاکستانی اسکا ایپ ڈاؤن لوڈ کر کے اپنے مسائل اور شکایات درج کراسکتے ہیں، پورٹل کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے۔

وزارت خارجہ نے بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑے اقدامات کیے ہیں، بیرون ممالک 5 پاکستانی مشنز میں وزیر خارجہ نے پورٹل کا آغاز کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ ویژن ایف او کے تحت وزیر خارجہ پورٹل کا تجرباتی مرحلہ شروع کیا گیا، اس کے ابتدائی مرحلے میں ایف ایم پی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور بیرون ملک مقیم 5 پاکستانی مشنوں یعنی وزیر خارجہ پورٹل کا آغاز دبئی، بارسلونا، جدہ، لندن اور نیو یارک میں کیا گیا۔

Advertisement

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی اور غیرملکی شہری آج سے اپنے مسائل اور تجاویز بھیج سکیں گے، وزیر خارجہ پورٹل ایپ انڈرائڈ سٹور سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے، بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی بزریعہ ایپ براہ راست مشنز کے ساتھ منسلک ہو جائیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا یہ بھی ہے کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کی آگہی اور جلد حل میں مدد ملے گی، وزیر خارجہ پورٹل کو جلد پاکستانی مشنز تک بڑھا دیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر