
سکھر اور گردونواح کے مختلف علاقوں میں تیز آندھی اور بارش سے شہر کا موسم کا خوشگوار ہوگیا ہے۔
بارشوں کے سبب گرمی کے زور میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تیز بارشوں کے سبب شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی بھی غائب ہوچکی ہے۔
نیوپنڈ ، بھوسہ لین ، قریشی روڈ ، بابن شاہ کالونی ، بکھر چوک ،جئے شاہ سمیت متعدد علاقوں میں فیڈر ٹرپ کر گئے ہیں۔
واضح رہے کہ شہر میں موسم خوشگوار ہونے پر سکھر کے شہری حلوہ پوری کا ناشتہ کرنے دکانوں پر امڈ آئے ہیں۔
وہی دوسری جانب خان پور اور گردو نواح میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ موسلہ دھار بارشوں کا آغاز ہوچکا ہے۔
گرمی کے زور میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ شہر میں بجلی کے متععد فیڈرز بھی ٹرپ کر گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News