وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اہم امور کو زیرِ غور رکھا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ کے اجلاس میں صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکریٹری و متعلقہ افسران نے شرکت کی، اجلاس میں غور و خوض کے بعد مالی سال 22-2021 کیلئے 1.477 ٹریلین روپے بجٹ کی منظور دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پالاننگ ڈپارٹمنٹ نے اگلے مالی سال کی اے ڈی پی کے حوالے سے بریفنگ دی ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کابینہ نے نئے مالی سال 22-2021 کے ترقیاتی بجٹ پر بحث کے بعد منظوری دیدی ہے ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے مالی سال کی ڈمانڈس فار گرانٹس اور سپلیمینٹری گرانٹس پر دستخط کرکے منظوری اس کی بھی دیدی ہے۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے مزید بتایا کہ وزیر اعلی سندھ نے کابینہ کو سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو علم الدعن بلو، سیکریٹری فنانس حسن نقوی، چیئرمین ایس بی آر خالد محمود، سیکریٹری ایکسائیز حلیم شیخ نے ریوینیو کلیکشن کے حوالے سے بریفنگ دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News