
وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے آئی ایم ایف کے پاس سب سے زیادہ پیپلزپارٹی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ باہرسے بیٹھا شخص سندھ حکومت چلارہا ہے، ہمیں ملک چلانے کے طریقے بتانے والے اپنی کارکردگی دکھائیں، کہا گیا کٹھ پتلیوں کی حکومت ہے، کیا یہ سزایافتہ لوگوں کی حکومت چاہتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کو کرپشن سے پاک کرنے کی بات کرتے ہیں، کچھ لوگوں نے نعرے نکالے کہ کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے، سندھ میں چوہے گندم کے گودام نہیں پورا صوبہ کھا گئے۔
حماد اظہر نے مزید کہا کہ فیٹف گرےلسٹ سے نکلنے کیلئے اقدامات کیے، فیٹف بلیک لسٹ میں جانے کا اب کوئی خطرہ نہیں۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ اسپیکرصاحب! ہمیں آج نابالغ لیکچرملا ہے، اسلام آباد میں کبھی انگریزی اورکبھی اردومیں لیکچردیا گیا، کبھی کام نہ کرنے والوں نے بتایا معیشت کیسے چلتی ہے، منہ ٹیڑھا کر کے انگریزی بولنے سے کرپشن کے داغ نہیں دھلیں گے۔
وفاقی وزیرحماد اظہر نے یہ بھی کہا کہ ان کے 5 سالوں میں کبھی بھی گروتھ 4 فیصد نہیں ہوئی، خوشی ہے ہماری صنعتیں بحال ہوئی ہیں، معیشت کو پاؤں پرکھڑا کیا، بلاسود قرضے دیئے، زراعت کے لیے اقدامات کیے، کاروبار کو فروغ دیا، ترقی کا سفر جاری ہے۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ پیپلزپارٹی امریکا سے کہتی رہی ڈرون حملے کریں، ہم مذمت کرتے رہیں گے، یہ کہتے تھے ڈرون حملے کرتے جاؤ ہمیں کوئی پراہ نہیں، اب کہہ رہے ہیں پاک سرزمین کواستعمال نہیں کرنے دیں گے، ان کےدورمیں مہنگائی کی شرح زیادہ تھی۔
ذرائع کے مطابق حماد اظیر کا کہنا ہے کہ ہمارے حلقے میں کتے کے کاٹنے کی بیماری نہیں پھیلی، ہمارے حلقے ایچ آئی وی ایڈزسے محفوظ ہیں۔ کہتے ہیں کرپشن سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کرپشن سے فرق نہ پڑتا تو سندھ آج کیلیفورنیا بنا ہوتا، کوئی کرپشن سے تباہی دیکھنا چاہتا ہے تو سندھ کا حال دیکھ لیں، مہنگائی کی شرح 8.5 فیصد اور تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیا، اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے یہ تنخواہوں میں اضافہ کرتے تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی پی دورمیں انکم سپورٹ پروگرام میں سرکاری افسران پیسے لیتے رہے، پاکستان میں تیل دنیا بھرسے سستا ہے، سندھ میں دیگرصوبوں کے مقابلے میں اشیامہنگی ہیں، سندھ میں آٹا پورے پاکستان کی نسبت مہنگا ہے۔
وفاقی وزیرحماد اظہر کا کہنا یہ بھی ہے کہ اسٹیل ملزہم نے نہیں ن لیگ نے 2015 میں بندکی تھی، ان کی بنچزسے کہا گیا گالی دینا پنجاب کا کلچرنہیں، جوکہے اسکا پنجاب سےتعلق نہیں، ہم10 اور20 پرسنٹ پرنہیں آئے،عوام نےمنتخب کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News