Advertisement
Advertisement
Advertisement

فیملی عدالتوں کے کیسز،20برس پرانی روایت غیر قانونی قرار

Now Reading:

فیملی عدالتوں کے کیسز،20برس پرانی روایت غیر قانونی قرار

فیملی عدالتوں کے کیسز  کی دوسرے اضلاع میں منتقلی کی بعد 20برس پرانی روایت کو غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے فیملی عدالتوں کے کیسز کی منتقلی سے متعلق تاریخ ساز فیصلہ جاری کر دیا، 8 صفحات پر مشتمل لاہور تحریری فیصلہ پنجاب کے تمام سیشن ججوںاور سول ججوں کو بھی بھجوانے کاحکم  دے دیا گیا۔

فیملی عدالت کیس میں دوسرے ضلع  کی منتقلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیصلے کے مطابق فیملی عدالتوں کے ججز کو اجراء کیسز کو دوسری عدالت یا دوسرے ضلع میں منتقل کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہوگا، فیملی عدالت کیس میں دوسرے ضلع  کی منتقلی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 فیملی عدالت کے فیصلےکے مطابق ہائیکورٹ ہی فیملی کورٹس ایکٹ کی دفعہ 25 اے کے تحت کیسز کو دوسرے ضلع میں منتقل کرنے کی مجاز ہے، ہائیکورٹ کسی فریق کی درخواست یا از خود فیملی کورٹ کے کیسز کو دوسرے ضلع میں منتقل کر سکتی ہے۔

Advertisement

فیصلے کے مطابق ڈسٹرکٹ جج ایک ہی ضلع میں فیملی کورٹ سے دعوی دوسری فیملی عدالت میں منتقل کرنے کا اختیار رکھتا ہے، ڈسٹرکٹ جج ایک ہی ضلع میں فیملی کورٹ سے دعوی دوسری فیملی عدالت میں منتقل کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔

فیملی کورٹ نے فیصلہ کیا کہ سپریم کورٹ فیملی کورٹ کے کیسز کو ایک صوبے سے دوسرے صوبےمیں منتقل کرنے کااختیار رکھتی ہے، فیملی کورٹس ایکٹ میں کیسز کی دوسرے ضلع میں منتقلی کا مکمل طریقہ کار دیا گیا دیگر دیوانی قوانین کی مدد نہیں لی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ شہزاد شوکت ایڈووکیٹ کی وساطت سے اجراء کیس فیصل آباد منتقل کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا تھا، درخواست میں فیملی عدالت کو از خود اجراء کیس دوسرے ضلع میں منتقل کرنے کے اقدام کو غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر