وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پاکستان کے قرضوں اور واجبات میں 8 فیصد کمی آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے آخر میں پاکستان کا قرض بلحاظ جی ڈی پی 95.3 فیصد رہا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں قرض بلحاظ جی ڈی پی 103 فیصد تھا۔
Total debt and liabilities decreased by almost 8% in one year. Total debt and liabilities stood at 95.3% of GDP at the end of third quarter of 2020-21 as against 103% of GDP in the comparable period last year. @PTIofficial @ImranKhanPTI @GovtofPakistan pic.twitter.com/KKd5OBxi6Q
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) June 10, 2021
شوکت ترین نے کہا کہ خدمات اور مینو فیکچرنگ کی بدولت معیشت نے 3.9 فیصد کی نمو دکھائی ہے۔
“Economy grew 3.9% buoyed by services, manufacturing. The government expected the economy to grow by a meager 2.1% this year and the IMF, World Bank, had released even lower estimate” – Finance Minister Shaukat Tarin @ImranKhanPTI @PTIofficial @GovtofPakistan pic.twitter.com/r1uvUi1z2t
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) June 10, 2021
وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید کہا کہ حکومت کی توقع تھی کہ معیشت کی نمو 2.1 ہوگی جس کی عالمی مالیاتی اداروں نے پیش گوئی کی تھی۔
Manufacturing sector recorded a high growth of 8.7% in outgoing fiscal year as against contraction of 7.4% last year. @ImranKhanPTI @PTIofficial @GovtofPakistan @FinMinistryPak pic.twitter.com/toXdOGSZFh
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) June 10, 2021
واضح رہے اس سے قبل وزیر خزانہ شوکت ترین نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ زراعت پر زور دینا ہوگا۔
وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ گردشی قرضہ اور پاور سیکٹر چیلنج ہے۔
شوکت ترین کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ پچھلے دس ماہ سے سرپلس ہے۔ چاول اور گنے کی پیداوار بڑھی ہے۔ برآمدات بڑھانی ہیں تاکہ ملک میں فلو آف ڈالرز بڑھے۔
وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید کہا تھا کہ کوشش ہے کہ برآمدات میں اضافہ ہو، جب تک ڈالر نہیں کمائیں گے قرضے کیسے اتریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
