لاہور کے علاقے جوہرٹاون میں ہوئے دھماکے میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ائیرپورٹ سے ایک مشتبہ شخص کو حساس ادارے نے حراست میں لے لیا ہے جبکہ مشتبہ شخص کوفلائٹ سے آف لوڈ کرکے حراست میں لیا گیا ہے۔
مشتبہ شخص کو تفتیش کے لیئے نامعلوم مقام پر متنقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ کا رہائشی جہاز کے ذریعے کراچی فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔
تازہ ترین تفصیلات کے مطابق تحقیقاتی اداروں نے گاڑی کے مالک کا پتا لگا کر مالک کو حراست میں بھی لے لیا ہے۔
گاڑی اوپن لیٹر پر چلائی جا رہی تھی ، گاڑی حافظ آباد کے رہائشی نے دو سال قبل فروخت کی تھی جبکہ تحقیاتی اداروں نے گاڑی کے انجن کا کچھ حصہ بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
واضح رہے کہ گاڑی شہر میں کیسے داخل ہوئی ، اس پر تحقیقات جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News